QR CodeQR Code

کوئٹہ، دکان پر دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی

13 Aug 2020 00:22

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دکان پر کیے جانے والے دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی میں ایک بچے کے جاں بحق اور پانچ افراد کے زخمی ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بروری روڈ کے قریب دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دکان پر کیے جانے والے دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی میں ایک بچے کے جاں بحق اور پانچ افراد کے زخمی ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آئی جی بلوچستان کو شہر کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 879931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879931/کوئٹہ-دکان-پر-دستی-بم-حملہ-بچہ-جاں-بحق-پانچ-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org