QR CodeQR Code

شدید بیمار ہوں، عدالت پیش نہیں ہوسکتا، آصف علی زرداری

13 Aug 2020 00:43

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شدید بیماری کے باعث وہ احتساب عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، شدید بیمارہوں اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتا، سابق صدر آصف زرداری نے اپنی درخواست میں کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کے لیے ضمانتی مچلکوں کا بھی انتظام کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم حاضری پر آصف زرداری کے وارنٹ جبکہ نواز شریف کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 879935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879935/شدید-بیمار-ہوں-عدالت-پیش-نہیں-ہوسکتا-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org