QR CodeQR Code

منڈی بہاؤالدین، راستہ نہ ملنے پہ کار سواروں کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

13 Aug 2020 00:53

علاقہ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر کار سوار مسلح افراد غصے میں آگئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کل 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منڈی بہاؤالدین میں کار میں سوار مسلح افراد نے راستہ نہ ملنے پہ فائرنگ کرکے 12 افراد کو شدید زخمی کر دیا، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویناک ہے۔مندی بہاؤ الدین میں کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور سمیت دیگر راہ گیروں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر کار سوار مسلح افراد غصے میں آگئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کل 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور زخمیوں سمیت عینی شاہدین کے بیانات لینے کی بھی کوشش ہورہی ہے۔ علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 879936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879936/منڈی-بہاؤالدین-راستہ-نہ-ملنے-پہ-کار-سواروں-کی-فائرنگ-12-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org