0
Thursday 13 Aug 2020 00:53

منڈی بہاؤالدین، راستہ نہ ملنے پہ کار سواروں کی فائرنگ، 12 افراد زخمی

منڈی بہاؤالدین، راستہ نہ ملنے پہ کار سواروں کی فائرنگ، 12 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ منڈی بہاؤالدین میں کار میں سوار مسلح افراد نے راستہ نہ ملنے پہ فائرنگ کرکے 12 افراد کو شدید زخمی کر دیا، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویناک ہے۔مندی بہاؤ الدین میں کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور سمیت دیگر راہ گیروں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر کار سوار مسلح افراد غصے میں آگئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کل 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور زخمیوں سمیت عینی شاہدین کے بیانات لینے کی بھی کوشش ہورہی ہے۔ علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 879936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش