QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمان کا دعویٰ

13 Aug 2020 02:17

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا، عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ناراض ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ خرم شیر زمان کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو گوٹھ میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں اندرون سندھ بھی صورتحال بگڑی ہوئی ہے، کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کا برا حال ہے، کراچی سے متعلق آئینی آپشن وفاق کے پاس موجود ہے، انشاءاللہ جلد سندھ کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔


خبر کا کوڈ: 879938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879938/پیپلز-پارٹی-کے-30-سے-35-ایم-پی-ایز-ہمارے-ساتھ-ہیں-خرم-شیر-زمان-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org