0
Thursday 13 Aug 2020 02:23

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جانے والے ہیں، نبیل گبول

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جانے والے ہیں، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جانے والے ہیں، عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد وفاق میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عثمان بزدار ملنگ آدمی ہیں، اسی لئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا، عثمان بزدار ایم پی اے ہونے پر خوش تھے، پتہ نہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟ نبیل گبول نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نام بھول گئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت بنی جہانگیر ترین، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جانے والے ہیں۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ کس کو لایا گیا، کس کو ہٹایا گیا یہ باتیں ٹی وی پر نہیں کرسکتا، عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد وفاق میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 879940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش