0
Thursday 13 Aug 2020 08:53

محرم الحرام، پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں مانگ لیں

محرم الحرام، پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی نفری کیلئے ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی ہے۔ ریکوزیشن کے مطابق پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں صوبے بھر کیلئے مانگی گئی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 36 ہزار 138 مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ 9 ہزار 118 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سکیورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے۔ لاہور میں اے کیٹیگری کی 6 سو 6 مجالس اور صوبے بھر میں 3 ہزار 173 مجالس ہونگی۔ اسی طرح لاہور میں 160 اے کیٹیگری کے جلوس اور صوبے بھر میں ایک ہزار دو سو تیرہ جلوس اے کیٹیگری کے نکالے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 879954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش