QR CodeQR Code

کراچی، تیز رفتار مزدا نے رکشوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

13 Aug 2020 10:12

سچل تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی منور نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ہے، جو ویکسین لے کر جا رہا تھا، مزدا ٹرک کے ڈرائیور محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پنجاب بس اڈے پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے دو رکشوں اور شہریوں کو روند ڈالا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کراچی کی حدود میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقع پنجاب بس اڈے کے سامنے تیز رفتار مزدا ٹرک نمبر X-68-AF ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بس اڈے پر کھڑے دو رکشوں اور شہریوں کو روندتا ہوا کچرا کنڈی میں چلا گیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جاں بحق و زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی اور چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ سچل تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی منور نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ہے، جو ویکسین لے کر جا رہا تھا، مزدا ٹرک کے ڈرائیور محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 879966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879966/کراچی-تیز-رفتار-مزدا-نے-رکشوں-کو-روند-ڈالا-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org