QR CodeQR Code

انسدادِ دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

13 Aug 2020 12:30

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر قانون راجہ بشارت نے ان عدالتوں کے خاتمے کی تجویز تیار کی تھی اور اس کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل منظور کروایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے انسدادِ دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انتہائی باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ محکمہ قانون کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالتیں ختم کر دی جائیں کیونکہ اب دہشت گردی کنٹرول ہو چکی ہے، صوبے میں ایسے واقعات بھی نہیں ہو رہے اور کیسوں کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر قانون راجہ بشارت نے ان عدالتوں کے خاتمے کی تجویز تیار کی تھی اور اس کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل منظور کروایا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے بہت سے کارکنوں کو انہی عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب دہشت گردوں کو ریلیف دینے کیلئے یہ عدالتیں ختم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عام عدالتوں سے دہشتگرد آسانی سے رہا ہو جاتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے اس کی منظوری دیدی ہے تاہم آج لاہور میں پنجاب کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ میں بحث کے بعد اس کی منظوری دے دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 879971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879971/انسداد-دہشت-گردی-عدالتیں-ختم-کرنے-کا-فیصلہ-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org