QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے

13 Aug 2020 11:09

پوسٹرز پر چودہ اگست جشن آزادی کے ساتھ "ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے" کی تحریر درج ہے، پوسٹرز میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے آزادی کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے، کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے 14 اگست کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پوسٹرز پر چودہ اگست جشن آزادی کے ساتھ "ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے" کی تحریر درج ہے، پوسٹرز میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے آزادی کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اس دن وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 879972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879972/مقبوضہ-کشمیر-میں-یوم-ا-زادی-پاکستان-کے-پوسٹرز-لگ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org