0
Thursday 13 Aug 2020 12:16

امارات حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا

امارات حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینے کے عمل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جب پی کے 217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹس پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ آئی سی اے منظوری کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انھیں ڈی پورٹ کرکے ایئر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پر نا جا سکے اور ائیرپورٹ پر ہی انتظار کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے بھی ایک نجی ایئر لائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے ابوظہبی ائیرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجرز کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کیلئے رابطے میں ہے، اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 879989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش