QR CodeQR Code

امارات حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا

13 Aug 2020 12:16

پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینے کے عمل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جب پی کے 217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹس پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ آئی سی اے منظوری کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انھیں ڈی پورٹ کرکے ایئر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پر نا جا سکے اور ائیرپورٹ پر ہی انتظار کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے بھی ایک نجی ایئر لائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے ابوظہبی ائیرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجرز کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کیلئے رابطے میں ہے، اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 879989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879989/امارات-حکام-نے-پاکستان-سے-سینکڑوں-مسافروں-کو-ا-نے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org