QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا متاثرین کی تعداد 2403 ہوگئی

13 Aug 2020 12:24

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 21 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 21 صحت یاب ہوگئے۔ جی بی میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2002 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 21 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے مثبت کیسز میں استور 9، گلگت 6، غذر’ سکردو اور شگر کے دو دو کیس شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2403 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 342 ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جی بی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2002 ہوگئی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 879991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879991/جی-بی-میں-کرونا-متاثرین-کی-تعداد-2403-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org