QR CodeQR Code

جشن آزادی، سرکاری گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم

13 Aug 2020 12:52

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کیلئے چودہ اگست کی شب ٹھیک بارہ بجے گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی او لاہور نے سٹی ٹریفک پولیس کو جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او سید حماد عابد نے ٹریفک پولیس کو جشن آزادی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ زیگ، ریسنگ کرنیوالوں کیخلاف خصوصی اقدامات کیے جائیں جبکہ بفل نکالنے والے، سائیلنسر اتروانے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ سید حماد عابد نے کہا کہ پکڑے جانے پر ون ویلرز اور موٹر مکینکس دونوں کیخلاف مقدمہ درج ہو گا اور ون ویلرز کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں جو کہ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ سمیت مصروف شاہراہوں پر تعینات ہونگے۔
 
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر عارضی سپیڈ بریکر لگاتے ہوئے موٹر سائیکلسٹ کو کنٹرول کیا جائے گا، 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ کو 3 دن کیلئے بند رکھا جائے گا۔ 14 اگست کو لاہور سمیت ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کو رنگا رنگ بنانے کیلئے لبرٹی گول چکر پر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے ہیں، قذافی سٹیڈیم کو بھی رنگ برنگے قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
 
ادھر ڈی سی لاہور کی جانب سے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کی شب کو گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کیلئے چودہ اگست کی شب ٹھیک بارہ بجے گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879997/جشن-آزادی-سرکاری-گاڑیوں-موٹر-سائیکلوں-پر-قومی-پرچم-لگانے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org