QR CodeQR Code

پاکستان کا کووڈ19 پر جلدی قابو پانا معجزہ ہے، چینی سفیر

13 Aug 2020 12:48

چین کی طرف سے پاکستان کو 1000 بائی پیپ وینٹیلیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی سفیر ژاؤ جینگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ وائرس پر اتنی جلدی قابو پایا ہے، یہ چیلنج دنیا کو ابھی بھی اپنے لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ چین کی طرف سے پاکستان کو 1000 بائی پیپ وینٹیلیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔ چینی سفیر ژاؤ جینگ نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کیلئے سب سے پہلے اعلان کیا، چینی حکومت اورعوام وزیراعظم پاکستان، پاکستانی بہن بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی، یہ پاکستان اور چائنا کیلئے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہر بچے اور اس کے والدین کیلئے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وباء پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 879998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879998/پاکستان-کا-کووڈ19-پر-جلدی-قابو-پانا-معجزہ-ہے-چینی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org