QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی اور حافظ اسلام کی سزائین معطل کردیں

13 Aug 2020 13:55

جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ جماعت الدعوۃ کے حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ اسلام نے سزاوں کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ اے ٹی سی نے 18 جون کو پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوۃ سے تعلق اور غیر قانونی فنڈنگ کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں  پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ اسلام کی سزاہیں معطل کر دیں۔ عدالت نے دونوں راہنماوں کو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جسٹس اسجد جاوید گورال اور  جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ جماعت الدعوۃ کے حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ اسلام نے سزاوں کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ اے ٹی سی  نے 18 جون کو  پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید اور  بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

درخواستگزاروں نے انسدادِ دہشتگری عدالت کی دی گئی سزا کیخلاف اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 کے جج نے ٹیرر فنڈنگ کے معاملے پر فیصلہ سنایا۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 20/19 میں تمام گواہوں کے بیانا ت ریکارڈ کیے گئے۔ درخواست گزاروں نے اپیل میں استدعا کی کہ اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔


خبر کا کوڈ: 880018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880018/لاہور-ہائیکورٹ-نے-جماعت-الدعوۃ-کے-عبدالرحمان-مکی-اور-حافظ-اسلام-کی-سزائین-معطل-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org