QR CodeQR Code

کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، حافظ نعیم الرحمان

13 Aug 2020 14:53

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اوور بلنگ کی جارہی ہے، میٹر کو دیکھنے کے لئے کوئی انڈیپنڈنٹ ادارہ نہیں، کے الیکٹرک کو جب بیچا تو ایم کیو ایم پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔ حافظ نعیم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پر امید ہیں کہ عدالت سے انصاف ملے گا، کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اوور بلنگ کی جارہی ہے، میٹر کو دیکھنے کے لئے کوئی انڈیپنڈنٹ ادارہ نہیں، کے الیکٹرک کو جب بیچا تو ایم کیو ایم پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے پانچ سال مسلسل کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا، تبدیلی سرکار آئی تو پتہ چلا یہ تو پہلے سے ہی کے الیکٹرک کی مالک کمپنی کے ساتھ تھے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 880032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880032/کراچی-کا-مسئلہ-اٹھانے-پر-ہم-سپریم-کورٹ-کے-شکر-گزار-ہیں-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org