0
Thursday 13 Aug 2020 15:04

نون لیگ جی بی کے سابق صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی تحریک انصاف میں شامل

نون لیگ جی بی کے سابق صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی تحریک انصاف میں شامل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون جی بی کے سابق صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے اسلام آباد میں ثنائی کو ہار پہنا کر خود آمدید کہا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ابراہیم ثنائی نے سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ چیف آرگنائزر نے ابراہیم ثنائی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تجربات کی بنا پر پارٹی کو جی بی میں مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر ابو الحسن اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل امان اللہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ابراہیم ثنائی مشرف دور میں ق لیگ کا حصہ بن گئے تھے اور انہیں مشیر تعلیم بنایا گیا تھا۔ وفاق میں نواز شریف کی حکومت کے دوران ثنائی نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کی اور دو ہزار پندرہ کے الیکشن میں کامیاب ہوئے اور وزیر تعلیم بن گئے۔ جی بی میں نون لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد کئی سابق وزرا نے اپنی وفاداری تبدیل کرنا شروع کر دی۔ دیامر سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر حیدر خان نے گزشتہ ماہ نون لیگ کو خیرباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ادھر نون لیگ کے ایک اور سابق وزیر ڈاکٹر اقبال نے نون لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش