0
Thursday 13 Aug 2020 15:35

خیبر پختونخوا میں 5 ماہ بعد بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم شروع

خیبر پختونخوا میں 5 ماہ بعد بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 21 اضلاع میں باضابطہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم کیلئے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ کورونا سے حفاظتی سامان تمام پی پی ایز کی بھی فراہمی کی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) خیبر پختونخوا کے مطابق کورونا وائرس وبا کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 19 مارچ سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہمات کو معطل کیا گیا تھا۔ ویکسی نیشن مہمات میں تقریباً 4 ماہ کے تعطل کے باعث صوبہ میں بچے پولیو سمیت مختلف بیماریوں سے متاثر ہونے اور ان کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے جس سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے طرز پر 20 جولائی سے ملک کے مخصوص اضلاع میں صرف خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس میں خیبر پختونخوا میں ضلع جنوبی وزیرستان میں صرف پولیو مہم کی گئی تھی۔

تاہم اب 21 ہائی رسک اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، باجوڑ، بونیر، اپر دیر، لوئر دیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں بیک وقت ویکسی نیشن مہم شروع کی گئی ہے، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار 790 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر جاکر پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلارہی ہیں۔ مہم میں 19 ہزار 87 پولیو  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 17 ہزار 850 موبائل ٹیمیں اور 1 ہزار 237 فکسڈٹیمیں شامل ہیں، جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 4 ہزار 909 ایریا انچارجز اور 1 ہزار 380 تحصیل مانیٹرز کی تعنیاتی کی گئی ہے، جبکہ مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، مہم کیلئے تمام حفاظتی سامان بھی ٹیموں کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش