QR CodeQR Code

نجی اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، سعید غنی

13 Aug 2020 16:00

اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں، سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں، 15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکیں ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اور اس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020ء کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں، سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو کھولنے کا اعلان کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 880043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880043/نجی-اسکولز-کا-15-اگست-سے-تعلیمی-ادارے-کھولنے-اعلان-حکومتی-رٹ-کو-چیلنج-کرنا-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org