0
Thursday 13 Aug 2020 16:46

وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل ہونے والے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت ایم پی ایز نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں تفصیلات بھی دی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے افتتاح پر وزیراعلٰی محمود خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے آغاز پر مجھے تحفظات تھے، تاہم پرویز خٹک درست کہتے تھے، ہمارے تحفظات غلط نکلے، عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ بسوں کے استعمال سے آلودگی میں کمی ہوگی، بی آر ٹی سے پشاور میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، منصوبے سے پشاور کے تمام علاقے منسلک ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے بی آر ٹی سٹیشن کا بھی جائزہ لیا، جبکہ افتتاحی تقریب سے پہلے وزیراعظم عمران خا ن نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ضلع خیبر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 880053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش