0
Thursday 13 Aug 2020 18:03

سنٹرل یونیورسٹی طلباء کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاج

سنٹرل یونیورسٹی طلباء کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم طلباء نے کل پریس کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں طلباء موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج میں شامل طلباء بیک لاگ پرچوں کے امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی نے مختلف پرچوں کا ڈیٹ شیٹ نکالا ہے جس میں طلباء کو بتایا گیا تھا کہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء آف لائن امتحان میں طلباء کا شریک ہونا ان کے لئے انتہائی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ جو طلباء بیرون ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آف لائن امتحانات میں شریک نہیں ہو سکیں گے کیونکہ انہیں یہاں پہلے قرنطین میں جانا پڑے گا۔ طلباء کا یہ احتجاج سنٹرل یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن اینڈ گلوبل پیپلز فاؤنڈیشن کے بینر تلے ہوا، بعد میں طلباء پُرامن طور پر منتشر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 880059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش