0
Thursday 13 Aug 2020 18:03

بھارت میں 1433 کورونا ٹیسٹ لیباریٹریاں

بھارت میں 1433 کورونا ٹیسٹ لیباریٹریاں
اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1433 ہوگئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید 12 نام جڑے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت  میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 942 کورونا متاثرین کی موت کے بعد کورونا شرح اموات 1.96 فیصد ہوگئی ہے۔ جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست کو پورے ملک میں 942 کورونا متاثرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار سے زائد 47033 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 880060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش