QR CodeQR Code

حکومت ماحول کی بربادی کی ای آئی اے تجویز نافذ کرے، سونیا گاندھی

13 Aug 2020 18:01

سونیا گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ماحول کی حفاظت کے لئے کام کرنا چاہیئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020ء کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔ سونیا گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ماحول کی حفاظت کے لئے کام کرنا چاہیئے تھا لیکن اس سمت میں اچھے قدم اٹھانے کی بجائے حکومت ماحول کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کی تجویز لے کر آئی ہے۔ نریندر مودی کی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020ء ڈرافٹ کی ہر سمت تنقید ہورہی ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ نئی ماحولیات تبدیلی سے صنعت کاروں کو ترقی کے نام پر ماحول کو نقصان پہنچانے کا آئینی موقع مل جائے گا اور ماحولیاتی تحفظ کے بجائے ملک میں آلودگی پھیلانے کی نئی روایت کی شروعات ہوگی۔ اس دوران راہل گاندھی نے بھی ایک بار پھر اس تجویز کے سلسلے میں حملہ کیا اور کہا کہ قدرت کی حفاظت کریں گے تو وہ ہماری حفاظت کرے گی۔ حکومت کو ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اصولوں کو ختم کرنا چاہیئے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ای آئی اے 2020ء تجویز کو وہ واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 880061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880061/حکومت-ماحول-کی-بربادی-ا-ئی-اے-تجویز-نافذ-کرے-سونیا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org