0
Thursday 13 Aug 2020 19:05

پہلی غیر ملکی کوہ پہمائوں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پہلی غیر ملکی کوہ پہمائوں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ لاک ڈائون ختم ہونے اور سیاحت کھلنے کے بعد پہلی غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق پانچ ممبران پر مشتمل غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم ہنزہ شمشال ویلی میں ساڑھے چھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کریگی۔ ٹیم کی قیادت جرمن کوہ پیما فلکس برگ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی پوری دنیا کو کرونا وائرس نے لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت مکمل بند ہونے کی وجہ سے 8 ارب روپے کا نقصان ہوا تاہم گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کو مکمل پر طور پر کھول دیا گیا ہے۔ جی بی آنے والے سیاحوں کیلئے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ سیاحت کھلنے کے بعد روزانہ سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں جی بی کی حدود میں داخل ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش