0
Thursday 13 Aug 2020 19:22

کراچی سے متعلق غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تو مخالفت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی سے متعلق غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تو مخالفت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق نے کراچی سے متعلق غیر آئینی یا غیرقانونی اقدام اٹھایا تو مخالفت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کو اپنی کالونی بنانے کی کوشش کی تو مخالفت کریں گے، کراچی سے متعلق غیرآئینی کام کو عدالتی کور ملا تو یہ سندھ پر حملہ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی قومی ایشو بنا پیپلز پارٹی ہمیشہ اول صف میں رہی، اس وقت پاکستان مشکل میں ہے امید ہے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری لوگ ایف اے ٹی ایف کا نام استعمال کرکے طاقت چاہتے تھے، جو بل کالا قانون بن سکتا تھا ہم نے اس میں اپنا حصہ ملا کر اسے بہتر کیا، احتجاج اس بات پر ہے کہ بل پڑھنے کے لئے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیا گیا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کو زبردستی پاس کرایا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے تین بلز کا ایف اے ٹی ایف سے تعلق نہیں، ایف اے ٹی ایف کے علاوہ جو بل آئے پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔ کورونا کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کہ کورونا ختم ہوگیا ایسا نہیں ہے، کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر ابھی بھی عمل جاری رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش