0
Thursday 13 Aug 2020 21:24

جو اسکول 15 اگست کو کھلے گا، اسے سیل کر دیں گے، مراد راس

جو اسکول 15 اگست کو کھلے گا، اسے سیل کر دیں گے، مراد راس
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 15 ستمبر سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو اسکول 15 اگست کو کھلے گا، اسے سیل کر دیں گے، 15 ستمبر کو تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کے بعد اسکول کھولے جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمرج کے جن طلبہ کے نتائج غلط آئے، اس کی مکمل تحقیقات کرائیں گے، کیمرج کی کنٹری ڈائریکٹر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کردیا تھا۔ آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا تھا کہ 15 اگست سے ملک بھر میں نجی اسکولز کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 15 اگست سے اسکولز کھولے جائیں گے، حکومت کو ایس او پیز بھی دے دی ہیں۔ نجی اسکولز کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میرج ہالز کو بھی 15 ستمبرسے کھول دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 880090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش