QR CodeQR Code

سیکولر اسٹیٹ کو بھارت کی موجودہ حکومت نے دفن کر دیا ہے، شاہ محمود قریشی

13 Aug 2020 21:28

اسلام آباد میں وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانون پر ہونے والے ظلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہر بنگلورو کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانون پر ہونے والے ظلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہر بنگلورو کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کو شہید کر کے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں ہے جبکہ بھارت میں شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں اور گرفتاریاں بھی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکولر اسٹیٹ کو تو بھارت کی موجودہ حکومت نے دفن کر دیا ہے اور آج بھارت میں ایک ہندو ریاست جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کو حق ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت آج ظلم کی انتہا کر رہا ہے اور مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کے لیے کام کرنا ہو گا جسے قربانیوں سے حاصل کیا گیا، ہم اپنی نسلوں کے لیے ٰخوشحال پاکستان کے خواہاں ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 880091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880091/سیکولر-اسٹیٹ-کو-بھارت-کی-موجودہ-حکومت-نے-دفن-کر-دیا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org