0
Monday 27 Jul 2009 16:31

کرزئی حکومت اعتدال پسند طالبان سے مذاکرات کرے،ملی بینڈ

طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں،افغان صدر حامد کرزئی
کرزئی حکومت اعتدال پسند طالبان سے مذاکرات کرے،ملی بینڈ
برسلز: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اعتدال پسند طالبان سے مذاکرات کرے۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنا ہو گی۔ کرزئی حکومت معتدل پسند طالبان سے مذاکرات کرے۔ انہوں نے افغان حکومت اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں کرے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ افغانستان میں عسکریت پسندی پر مکمل کنٹرول کیلئے نیٹو رکن ملکوں کو مزید اقدامات کرنا ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش
رفت حاصل ہوئی ہے۔ 
طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں،افغان صدر حامد کرزئی
کابل: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ اور وہ امریکی فوج کے لئے نیا کردار چاہتے ہیں۔ کابل میں غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے اتحادی فوج کے انخلا سے متعلق طالبان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اتحادی فوج کی افغانستان میں موجودگی، افغان عوام کے مفاد میں ہے۔ صدر کرزئی نے کہاکہ وہ امریکی فوج سے نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کارروائی کے دوران شہریوں کو ہلاک نہیں کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 8801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش