QR CodeQR Code

امارات کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار ہونیکا دن تاریخی جبکہ "الحاقی منصوبہ" تاحال مدنظر ہے، نیتن یاہو

13 Aug 2020 23:16

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کیمطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ استوار ہونیوالے اپنے دوستانہ تعلقات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ (مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین کے قبضے پر مبنی مذموم) "الحاقی منصوبہ" ہنوز صیہونی رژیم کے مدنظر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی امن معاہدے کے طے پا جانے کے بعد ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اس دن کو تاریخی قرار دیا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ آج شب "اسرائیل-امارات امن معاہدے" کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ صیہونی وزیراعظم نے مسئلۂ فلسطین پر براہ راست اثر انداز ہونے والے اہم عرب مسلم ملک کے ساتھ اسرائیل کے دوستانہ تعلقات کی استواری کو غاصب صیہونی رژیم کے لئے تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین کے قبضے پر مبنی "الحاقی منصوبہ" ہنوز مدنظر ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ آج کے روز تل ابیب و ابوظہبی نے (مسئلۂ فلسطین کے خلاف) ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کی بنیاد پر اب دونوں ممالک گہرے دوستانہ اور سفارتی تعلقات کی جانب حرکت کریں گے۔ صیہونی اخبار نے انکشاف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مسلم عرب ملک "متحدہ عرب امارات" کے ساتھ (غاصب صیہونی رژیم) "اسرائیل" کے دوستانہ تعلقات قائم کروانے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق؛ امریکی صدر کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے بعد اب اسرائیل ان علاقوں پر اپنا کنٹرول برقرار نہیں رکھے گا جو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ "امن معاہدے" میں اسرائیل کے حوالے کر دیئے گئے تھے جبکہ اس کے بدلے امریکہ کی جانب سے 'اسرائیل اور دوسرے عرب و مسلم ممالک کے درمیان' دوستانہ تعلقات استوار کروائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 880104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880104/امارات-کیساتھ-دوستانہ-تعلقات-استوار-ہونیکا-دن-تاریخی-جبکہ-الحاقی-منصوبہ-تاحال-مدنظر-ہے-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org