QR CodeQR Code

پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جاری ہے، مولانا فضل الرحمان

13 Aug 2020 23:15

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جا رہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جا رہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جاتا ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے، اسپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلاکر مشورے کیے جاتے ہیں، اسپیکر نے ہماری جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880105/پاکستان-کا-بازو-مروڑ-کر-قانون-سازی-کروائی-جاری-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org