QR CodeQR Code

محرم الحرام، ضلعی انتظامیہ لیہ، امن کمیٹی اور ایم پی ایز کا مشترکہ اجلاس

13 Aug 2020 23:55

ڈی سی اظفر ضیاء کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علماء کرام اپنے خطبوں اور تقاریر میں روادری اور برداشت کا درس دے کر امن عامہ کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران اخوت، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی ایسے اسلامی تعلیمات سے عوام کو بہرہ ور کرنا وقت کا ناگزیر تقاضہ ہے۔ علماء کرام اپنے خطبوں اور تقاریر میں روادری اور برداشت کا درس دے کر امن عامہ کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ، ڈی پی او محمد حسن اقبال، پی ٹی آئی رہنماء بشارت رندھاوا، اے ڈی سی جی اشفاق سیال، اسسٹنٹ کمشنرز نیاز احمد مغل، محمد سمیع ملک، سلیمان لون، ڈی او ایمرجینسی ڈاکٹر سجاد احمد، علی نیاز جکھڑ، سید صلاح الدین گیلانی، طلحہ زبیر، قاری کفایت اللہ، سید ثقلین زیدی، نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ، حاجی مختار حسین، شیخ کمال الدین، سید فضل حسین شاہ، سید عملدار حسین شاہ، سجاد حسین زیدی، قاری عمر حیات باروی اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان امن کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور پرامن فضاء معاشروں کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بنیادی مقام رکھتی ہے، انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ دوران مجالس و جلوس و دیگر تقریبات میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سمیت جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی اور ضروری تعمیر و مرمت کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ سی او کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اتفاق اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے اور اس فضاء کو پروان چڑھانے کے لئے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 880114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880114/محرم-الحرام-ضلعی-انتظامیہ-لیہ-امن-کمیٹی-اور-ایم-پی-ایز-کا-مشترکہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org