0
Friday 14 Aug 2020 00:02

سندھ اور وفاق میں مالی امور طے پا گئے

سندھ اور وفاق میں مالی امور طے پا گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی کے پہلے تین ماہ کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ میں اعلی سطح کے مذاکرات ہوئے اور ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ کے درمیان مالی امور پر مذاکرات کامیاب بھی ہو گئے ہیں، مذاکرات میں وفاق کی جانب سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ اور چیرمین ایف بی آر شریک ہوئے، جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے وفد کی قیادت کی، ان کے ساتھ سندھ حکومت کے ترجمان ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سندھ حکومت کے 2019، 20 کے وفاق کے ذمہ بقایا جات دینے کی منظوری دے دی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی کے پہلے تین ماہ کی ادائیگی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 880119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش