QR CodeQR Code

پاراچنار، زمینی تنازعات کے حل کیلئے قبائلی مشران کی نشست

14 Aug 2020 00:03

نشست میں متفقہ طور پر ایک ایجنڈا تیار کیا گیا جو کہ آنے والے چند دنوں میں سید قیصر حسین کی زیر نگرانی کور کمانڈر کے ساتھ طے شدہ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں آج ائیر مارشل ریٹائرڈ سید قیصر حسین، آئی جی (ر) سید ارشاد حسین اور کرنل سید ذوالفقار حسین کے زیر نگرانی بالشحیل اور پاڑہ چمکنی کے زمینی تنازعہ کے سلسلے میں قوم بالش خیل قوم ابراہیم اور خار کلی کے اہل سنت مشران کے ساتھ ایک نشست ہوئی، جس میں متفقہ طور پر ایک ایجنڈا تیار کیا گیا جو کہ آنے والے چند دنوں میں سید قیصر حسین کی زیر نگرانی کور کمانڈر کے ساتھ طے شدہ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا تاکہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق ہر حقدار قوم کو اس کا حق مل سکے اور معاملے کو کور کمانڈر کی موجودگی میں مکمل طور پر نمٹایا  جائے۔


خبر کا کوڈ: 880120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880120/پاراچنار-زمینی-تنازعات-کے-حل-کیلئے-قبائلی-مشران-کی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org