QR CodeQR Code

آرمی چیف 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

14 Aug 2020 00:17

تین روز قبل سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس میں کشمیر اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ ہے جس میں بنیادی طور پر فوجی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تین روز قبل سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر او آئی سی نے کشمیر پر اجلاس نہ بلایا تو میں وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ پاکستان ایسے ممالک کا اجلاس خود بلائے جو کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دیئے گئے قرض میں سے ایک ارب ڈالر بھی واپس لے لیے ہیں۔ یہ رقم چین سے ایک ارب ڈالر قرض لے کر واپس کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 880127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880127/ا-رمی-چیف-16-اگست-کو-سعودی-عرب-کا-دورہ-کریں-گے-ڈی-جی-ا-ئی-ایس-پی-ا-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org