QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس، طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

14 Aug 2020 00:41

احمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دنیا کی نامور یونیورسٹی آکسفورڈ میں داخلہ مل گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔ احمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دنیا کی نامور یونیورسٹی آکسفورڈ میں داخلہ مل گیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں احمد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ برس قبل دہشت گردوں نے مجھے نشانہ بنایا اور میرے اسکول پر اس وجہ سے حملہ کیا کہ ہم تعلیم حاصل کرنے سے باز آجائیں، آج مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں اب میں مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھوں‌ گا۔ انہوں مزید لکھا کہ جو آپ کی سوچ اور منزل ہوتی ہے اُسی حساب سے آپ کو راستہ بھی مل جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880130/سانحہ-اے-پی-ایس-طالب-علم-احمد-نواز-کا-دیرینہ-خواب-پورا-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org