6
4
Friday 14 Aug 2020 00:55

کامیاب جوان پروگرام، نوجوان قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جاری

کامیاب جوان پروگرام، نوجوان قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جاری
اسلام ٹائمز۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض تقسیم کیلئے آن لائن درخواستوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، نوجوان قرض کےحصول کیلئے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کریں۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت قرض تقسیم کیلئے آن لائن درخواستوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو 1 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، نوجوان قرض کے حصول کیلئے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کریں، قرض کی تقسیم ملک بھر کے 21 بڑے بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دی، اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا، نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ آسان شرائط پر 5 گنا زیادہ رقم مل سکے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان سب سے بڑی طاقت اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 880131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Jawad ur Rehman
Pakistan
it is a good opportunity for unemployed
sajjad Ahmed Khan
Pakistan
good opportunity
Syeda ammara bukhari
Pakistan
قرضہ لینے کے لیے
Asad raza
Ma loan lana chata ho
ahsan ul haq abbasi
Pakistan
i want build new house
اسد رضا
Ma loan lana ha
ہماری پیشکش