QR CodeQR Code

حکمرانوں کی اکثریت نے قیام پاکستان کے مقاصد کیبجائے اغیار کے مقاصد کو پورا کیا، جماعت اسلامی

14 Aug 2020 07:46

پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے چاہیے، آزادی کی قدر و اہمیت کوئی مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام سے پوچھے۔


قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے چاہیے، آزادی کی قدر و اہمیت کوئی مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام سے پوچھے۔

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام و نظریہ پاکستان ہی ملکی سالمیت اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، 14 اگست تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم لاکھوں شہدا و قربانیوں اور لاالہ الاللہ کے نام سے حاصل کردہ ملک میں خون کے آخری قطرے تک شریعت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ کراچی میں پرچم کشائی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم محمد مسلم، ناظم عمومی محمد دین منصوری، پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری، کامران سراج اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، جو کہ اپنے قیام کے روز اول سے اس ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے، قیام پاکستان کے حوالے سے باب الاسلام سندھ کا کلیدی اور اہم کردار ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان بننے کے بعد جتنے بھی حکمران برسر اقتدار آئے، ان کی اکثریت نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پسے پشت رکھ کر اپنے ذاتی مفادات اور اغیار کے مقاصد کو پورا کیا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ آج وطن عزیز مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور بیرونی یلغار سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے، ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کا واحد حل دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام کا قیام ہے، کیونکہ اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے چاہیے، آزادی کی قدر و اہمیت کوئی مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام سے پوچھے۔ انہوں نے زور دیا کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ وطن پر مر مٹنے کیلئے آج پھر 14 اگست کے جذبہ کو بیدار اور ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے تجدید عہد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 880146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880146/حکمرانوں-کی-اکثریت-نے-قیام-پاکستان-کے-مقاصد-کیبجائے-اغیار-کو-پورا-کیا-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org