QR CodeQR Code

یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا، جوبائیڈن

14 Aug 2020 09:56

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔ دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوترس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی بڑھانے کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880162/یہودی-ا-بادکاری-کا-مخالف-ہوں-اور-رہوں-گا-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org