0
Friday 14 Aug 2020 20:35

سعودی عرب کی حمایت کرنے پر چودھری برادران کے شکر گزار ہیں، سعودی سفیر

دنیا کی کوئی طاقت پاک سعودیہ بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی، چودھری برادران
سعودی عرب کی حمایت کرنے پر چودھری برادران کے شکر گزار ہیں، سعودی سفیر
اسلام ٹائمز۔ چودھری برادران کی جانب سے حمایت کرنے پر سعودی سفیر شکریہ ادا کرنے لاہور پہنچ گئے۔ چودھری برادران نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی، سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے گلبرگ لاہور میں ظہور الہیٰ روڈ پر ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہٰی، شافع حسین اور راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔ رہائش گاہ آمد پر چودھری پرویزالہٰی اور راسخ الہٰی نے سعودی سفیر کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نے چودھری برادران کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی، سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شاہ سلمان اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں، وہ پاکستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سعودی عرب کے بارے میں نیک اور اچھے خیالات جان کر خوشی ہوئی، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے موقع پر ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا گیا، مکہ اور مدینہ میں کورونا کی وجہ سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، انہی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے سعودی سفیر کو پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے متنازع تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ چودھری پرویزالہیٰ نے سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ بل کو جلد ہی منظور کروا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف مذہبی رہنماوں کیساتھ مشاورت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 880165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش