0
Friday 14 Aug 2020 10:05

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں آج تہترواں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صبح سویرے کراچی میں بانی پاکستان، بابائے قوم، قائدِاعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج پاکستان کا تہترواں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے، یوم آزادی شایان شان انداز سے منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر صبح سویرے کراچی میں مزار قائداعظم پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ گارڈز کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ کموڈور مشتاق احمد نے مزار قائداعظم پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔ کمانڈنٹ کموڈور مشتاق احمد نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
خبر کا کوڈ : 880169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش