0
Friday 14 Aug 2020 10:47

لاہور، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرتپاک تقریب

لاہور، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرتپاک تقریب
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرتپاک تقریب منعقد ہوئی۔ مزار اقبالؒ کی سکیورٹی سندھ رجمنٹ کے جوانوں کے سپرد کر دی گئی۔ جی او سی ٹین ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمن نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی او سی ٹین ڈویژن میجر انیق الرحمن کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا جبکہ سندھ رجمنٹ کے جوانوں نےمزار اقبالؒ پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمن کے ہمراہ دیگر عسکری آفیسرز بھی تھے، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کے دوران روایتی جوش خروش نمایاں رہا۔
خبر کا کوڈ : 880186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش