0
Friday 14 Aug 2020 10:55
ٹرمپ یاد رکھے، سرزمین فلسطین سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے

اسرائیل، یو اے ای تعلقات مسلم دنیا کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، سراج الحق

اسرائیل، یو اے ای تعلقات مسلم دنیا کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے متحدہ عرب امارات پر زور دے کہ وہ اُمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اسرائیل سے معاہدے پر نظرثانی کرے، اُمت مسلمہ اور پاکستانی عوام اور ہر انصاف پسند انسان اسرائیلی ریاست کو استحکام دینے کیلئے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کیلئے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے، مگر انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مسجد اقصیٰ نبی کریم (ص) کا مقام اسراء و معراج ہے، اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ناقابل قبول ہے اور ناقبول رہے گا، لہٰذا امت مسلمہ اور پاکستانی عوام اور ہر انصاف پسند انسان اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کیلئے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے۔
 
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات پوری مسلم دنیا اور خصوصاً عرب دنیا کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے دباؤ میں یہ فیصلہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کے خون اور اُن کے مفادات سے بے وفائی کی ہے، جس سے خود عرب ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، یہ امر باعث افسوس ہے کہ متحدہ عرب امارات قبلہ اول کی آزادی کے لیے جاری کوششوں کی مدد کرنے کے بجائے اسرائیل سے ہاتھ ملا رہا ہے، اسے اپنی کسی بھی سیاسی مصلحت یا عارضی مفادات کو دیکھنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ بالآخر اس کے اسلامی دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 880196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش