QR CodeQR Code

پاکستان ایک ایسا تحفہ ہے جو دنیا میں کسی اور کو نہیں ملا، یاسمین راشد

14 Aug 2020 13:27

صوبائی وزیر صحت نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اسٹاف نے کبھی ملک کے لیے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا، ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی وجہ سے ہم دنیا میں فخر کر سکتے ہیں، پاکستان ایک ایسا تحفہ ہے جو دنیا میں کسی اور کو نہیں ملا۔ صوبائی وزیر صحت نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت ٹھیک تھی اس لیے کورونا پر قابو پایا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پر قابو پانا آسان نہیں تھا، ڈاکٹرز، طبی عملے اور سب نے ساتھ دیا۔ میڈیکل اسٹاف نے کبھی ملک کے لیے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا، ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880212/پاکستان-ایک-ایسا-تحفہ-ہے-جو-دنیا-میں-کسی-اور-کو-نہیں-ملا-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org