0
Friday 14 Aug 2020 14:02

پاکستان نے تجارت کیلئے چمن بارڈر کھول دیا

پاکستان نے تجارت کیلئے چمن بارڈر کھول دیا
اسلام ٹائمز۔ سخت سیکورٹی کے ساتھ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے افغانستان کے ساتھ چمن میں موجود سرحدی گزرگاہ کھول دی۔ سرحدی علاقے پر ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ بدھ اور جمعرات کو درآمد برآمد معاہدے کے تحت خشک میوہ جات اور دیگر اشیا سے لدے 317 ٹرکس پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے۔چمن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سرحدی حکام نے کسٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے 300 طویل ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جو کئی ہفتوں سے چمن میں انتظار کر رہے تھے۔ عہدیدار نے کہا کہ افغانستان سے 180 خالی ٹرکس پاکستان آئے، یہ ٹرکس اور ان کے ڈرائیورز کووِڈ 19 کے سبب دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے۔ یہ ٹرکس افغانستان کے علاقے ویش منڈی میں ٹرانزٹ کا سامان اتار کر کے پاکستان واپس آنے کے منتظر تھے۔ چمن کے سینیئر عہدیدار ذکااللہ درانی نے میڈیا کو بتایا کہ سرحد کو صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے کھولا گیا ہے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل سفر کرنے والوں کو دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صرف تجارتی مقصد کے لیے سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 880222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش