QR CodeQR Code

امارات اور اسرائیل تعلقات کی بحالی، ترکی اور ایران کی شدید مذمت

14 Aug 2020 14:09

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کیساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کرینگی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل تعلقات بحالی کی مذمت کی ہے، ایران نے اس اقدام کو اسٹریٹجک حماقت اور ترکی نے غداری قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام ابوظہبی اور تل ابیب کی طرف سے اسٹریٹجک حماقت ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اور خطے میں بسنے والے لوگوں کا ضمیر منافقانہ رویئے کو فراموش نہیں کرے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 880228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880228/امارات-اور-اسرائیل-تعلقات-کی-بحالی-ترکی-ایران-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org