0
Friday 14 Aug 2020 15:19

میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، میئر کراچی

میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے ، آج الیکشن شفاف ہو تو ایم کیو ایم پہلے سے دگنی سیٹ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے عوام کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک، اللہ تعالی ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اس شہر کو آج ہماری ضرورت ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے، قائداعظم نے ہمارے لئے ملک حاصل کیا مگر ہم نے ترقی کیلئے کام نہیں کیا، حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی، ہمیں مل کر کام کرنا چاہیئے۔

وسیم اختر نے کہا کہ 4 سال میں کوشش کی کہ بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، سپریم کورٹ سے اپیل ہے اس نظام کو بحال کرایا جائے، 3 سال سے میری پٹیشن عدالتوں میں زیر التواء ہ ، امید کرتا ہوں عدالتیں اس پٹیشن پر کام کرکے تحفہ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، اب جو کام ہورہا ہے وہ اس شہر کے مسائل کا حل نہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ایک سسٹم مرتب ہونا چاہیئے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پانی اور سیورج کا نظام ہے ہی نہیں، وفاق کے مسائل حل کرنے پر ناراضگی دکھانا صوبائی حکومت کی غلطی ہے، عوام کو اپنے مسائل حل کرانے ہیں چاہے وہ کوئی بھی کرے۔
خبر کا کوڈ : 880238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش