0
Friday 14 Aug 2020 15:33

یوم آزادی، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

یوم آزادی، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کورونا کی وجہ سے 14 اگست کی تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے گرین قمیض اور سفید شلوار پہن رکھا تھا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آزادی پر ہمارے دلوں میں کشمیریوں کا دکھ ہے، ہم نے آج اس تقریب کو 2 وجوہات سے سادہ رکھا، کورونا کی وجہ اور کشمیریوں کے دکھ کی وجہ سے، باور کرانا چاہتے ہیں حکومت پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ امید ہے رب جلد مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائے گا، بہت جلد پاکستان اپنا مقام حاصل کرلے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کی 73 ویں آزادی کی سالگرہ ہے، کشمیر میں بچے کی تصویر جو اپنے نانا کے سینے پر بیٹھا ہے، نے دنیا کوہلا دیا، بچے کے نانا کو بھارتی فوج نے قتل کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ شہید بھٹو کے بنائے آئین پر عمل کریں، 14 اگست کی تقریب کو کورونا کی وجہ سے سادہ رکھا گیا ہے، یہ وباء گئی نہیں ہے، سب نے مل کر اس سے نجات حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر بے پناہ مظالم ڈھائے، بچے کی تصویر نے پوری دنیا کے دل دہلا دیئے، اس وقت ضرورت ہے پوری قوم متحد رہے، ملک میں معاشی عدم استحکام ہے مہنگائی ہے، دنیا سے کہتا ہوں کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائیں، ہم جلد کشمیریوں کو آزادی دلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 880241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش