QR CodeQR Code

محرم کے جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں گے، بشارت راجہ

14 Aug 2020 21:00

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے، مذہبی جلوسوں اور اجتماعات میں مقررہ روٹ اور اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں سکیورٹی کیساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کرائی جائے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا مسلسل چھٹا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن میں محرم الحرام کیلئے کیے گئے حفاظی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ملتان ڈویژن کے علماء کرام اور ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان سے مشاورت کیساتھ ساتھ تجاویز بھی لی گئیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان، اختر ملک، کرنل ہاشم ڈوگر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملتان ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور علماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ راجہ بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے، مذہبی جلوسوں اور اجتماعات میں مقررہ روٹ اور اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 880279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880279/محرم-کے-جلوسوں-میں-کورونا-ایس-او-پیز-پر-عمل-یقینی-بنائیں-گے-بشارت-راجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org