QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 540 نئے کیسز، تعداد 27489

14 Aug 2020 21:58

جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27489 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی 108 کورونا کیس سامنے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے نئے 540 کیس سامنے آئے۔ ان میں 60 مسافر بھی شامل ہیں۔ آج وادی کشمیر میں 421 جبکہ جموں صوبے میں 119 کورونا کیس ظاہر ہوئے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27489 تک پہنچ گئی ہے۔  اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی 108 کورونا کیس سامنے آئے۔ ضلع بارہمولہ میں 47، پلوامہ میں 31، کولگام میں 11، شوپیان میں 8، اننت ناگ میں 29، بڈگام میں 35، کپوارہ میں 65، بانڈی پورہ میں 50، گاندربل میں 29، جموں میں 41، رام بن میں 3، کٹھوعہ میں 4، اُدھمپور میں 5، سانبہ میں 4، ڈوڈہ میں 3، پونچھ میں 4 اور ریاسی میں 8 کورونا کے کیس سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880281/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-وائرس-کے-540-نئے-کیسز-تعداد-27489

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org